رانا ثناء اللہ کو خونی رشتے داروں سے  ملاقات کی اجازت ،منگل کا دن مقرر

567

لاہور(نمائندہ جسارت)محکمہ داخلہ پنجاب نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو اپنے خونی رشتے داروں سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے اور منگل کا دن ملاقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر سبطین خان کے کیمپ جیل لاہور میں ان کے خونی رشتے داروں سے ملاقات کا دن بدھ مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے دونوں سیاسی قیدیوں کی ملاقاتوں کے مقرر کردہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔