احسن اقبال کی کرپشن کا کیس بھی  وزیراعظم انکوائری کمیشن کو ارسال

161

اسلام آباد(آن لا ئن)وفاقی وزیر مراد سعید نے (ن)لیگی رہنما احسن اقبال کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیر اعظم کے قائم کر دہ کمیشن میں بھیج دیا ،انکوائری کمیشن دستاویز کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت پڑنے پر احسن اقبال کوطلب کر سکے گا۔ احسن اقبال کے خلا ف وفاقی وزیر مراد سعید نے مبینہ کر پشن کیس وزیراعظم کی ہدایت پرقائم انکوائری کمیشن میں بھیج دیا ہے۔ جس میں اہم شواہد اور دستاویزی ثبوت انکوائری کمیشن کوارسال کیے گئے ہیں،انکوائری کمیشن نے
دستاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے،ضرورت پڑنے پرکمیشن احسن اقبال کوطلب کر سکے گا۔ کیس میں بھیجی گئی دستاویزات کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو تقریبا ً50سے 70ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔