ماروی میمن 3 سال بعدمیدان میں‘ پریس کانفرنس کا اعلان

333

لاہور(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ماروی میمن کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے ،اب3 سال ہونے والے ہیں۔لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ماروی میمن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تب تک کے لیے میری یہ آخری ٹوئٹ ہے۔میں انتظار کروں گی اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے۔ماروی میمن
نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں۔ ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے کہا کہ میرے میں چودھری نثار اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔