رینٹل پاور ریفرنسز،راجا پرویز اشرف پر فرد جرم عاید

185

اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشد ملک کی عدالت میں زیرسماعت سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف وغیرہ کیخلاف رینٹل پاور پروجیکٹس ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم عدالت میںپیش ہوگئے۔گزشتہ روز راجا پرویز اشرف نے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے بتایاکہ وہ لاہورمیں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے عدالت نے ریشماں پاورپراجیکٹ اور گلف ریفرنسزمیں فردجرم پرسابق وزیراعظم سے دستخط کرائے اور حاضری لگائی اس موقع پرراجا پرویزاشرف نے فردجرم سے انکارکیا۔عدالت نے سماعت 7اگست تک کیلیے ملتوی کردی۔