عمران خان ناقدین کو گرفتار کرکے معاشی قتل عام سے توجہ نہیں ہٹاسکتے،بلاول بھٹو

327

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرکے عوام کی معاشی قتل عام پر سےتوجہ نہیں ہٹاسکتے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ سیزر گلیڈیٹر جنگجوں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا، عمران خان سوچتا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرے گا تو عوام معاشی قتل عام پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہدھاندلی زدہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ نے ملکی معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے، معیشت کی جان نکلنے کے ساتھ حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔