اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام

184

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری ہے، بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں72پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں72پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر 157.03 روپے اور قیمت فروخت 158.25روپے سے گھٹ کر 157.53روپے ہوگئی،اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خرید میں50پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں2.00روپے اورقیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید177.00روپے سے گھٹ کر 176.50 روپے اورقیمت فروخت 179.50 روپے سے بڑھ کر 180.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 198.00 روپے سے گھٹ کر 196.00 روپے اور قیمت فروخت 201.00 روپے سے گھٹ کر 200.50 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 41.70 روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت 42.40 روپے سے گھٹ کر42.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے اورقیمت فروخت 43.30روپے پرمستحکم رہی۔