نظام کمزور ہے،راناثنا کی گرفتار ی پہلے ہی ہونی چاہیے تھی، صمصام بخاری

96

لاہور (آ ئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا، رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، درست کہتے ہیں دیر ہے اندھیر نہیں، نظام کی کمزوری ہے پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراطلاعات پنجاب نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ ظلم کی انتہا کرنے والے قانون کے کٹہرے میں آہی گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے؟، عدالتیں آزاد
ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا، یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے۔صمصام بخاری نے کہا کہ معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا۔
صمصام بخاری