جماعت اسلامی سندھ کی تربیت گاہ برائے  امیدواران 13 جولائی کوہوگی

72

کراچی (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 2 روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران رکنیت 13 اور 14 جولائی کو قبا آڈیٹوریم
میں منعقد ہوگی۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق تربیت گاہ پہلے روز صبح 11 بجے شروع اور دوسرے روز بعد عصر ختم ہوگی۔ کراچی تا کشمور سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شرکت کریں گے۔ تربیت گاہ سے مرکزی نائب امرا اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر نظام الدین میمن، اظہار الحق، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سید شاہد ہاشمی و دیگر دانشور و علما کرام خطاب کریں گے۔
تربیت گاہ امیدواران