بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ختم ہو کر رہ گیا، حیدر ا ٓباد چیمبر آف کامرس

253

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا دورہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موقع پر تاجروں نے حیسکو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے ، تاجروں نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے بڑے تجا رتی مراکز صرافہ بازار ، ریشم بازارمیں دو روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے سے پاور سپلائی منقطع ہے ، شدید گرمی کے موسم میں گنجان آباد علا قے کے گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، ضعیف العمر افراد اور بچے گرمی سے نڈھال ہیں ، تجا رتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، تاجر برادری حکومت کو ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے باجود حکومت تاجربرادری کو مراعات فراہم نہیں کر رہی ۔ شہر کے تمام علا قوں میں حیسکو کے ستائے صارفین سڑکوں پر احتجاج کرتے دکھائی دیتے
ہیں ،مگر حیسکو چیف نے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے، حیسکو چیف تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل سے چشم پو شی کر رہے ہیں ، حیدرآباد کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے کہ حیسکو تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ، کنڈا سسٹم کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل تریب دیا جائے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ 8گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کے علا وہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثرہورہاہے ۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انتظامیہ کنڈا کلچر پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، لائن لاسز کے نتیجے میں صارفین کو ڈٹیکشن بل دیے جا رہے ہیں ، کسٹمرز سینٹر غیر فعال ہو چکے ہیں ، صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے بجلی منقطع کر دی جا تی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شہریوں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ، بصورت دیگر تاجر برادری حیسکو کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
سلیم شیخ