اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، پہلی بار قانون پر عمل ہو رہا ہے، فردوس عاشوق

324
اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ساتھ پریس کانفرنس کررہی ہیں
اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ساتھ پریس کانفرنس کررہی ہیں

 

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی۔ تاریخ میں پہلی بار قانون پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے بے نامی ٹرانزیکشنز میں چیئرمین و ممبران تعینات اور بے نامی زونز میں ٹیکس کمشنرز مقرر کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جایدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ کر دی ہے۔ یہ اقدام ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی جھلک ہے۔علاو ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان نے اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرکے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھادیا ہے۔کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم، سرحدوں کی نگرانی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔
فردوس عاشق