زراعت کو تباہ کرنے والے زراعت پر باتیں کر رہے ہیں،مرتضی وہاب

300
کراچی: مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کررہے ہیں
کراچی: مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی ( آئی این پی )وفاقی وزیر زراعت اور جہانگیر ترین کی مشترکہ پریس کانفرنس پر مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کس حیثیت سے سرکاری پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو تعاون کے مشورے دینے والے اپنے کرتوتوں پر
نظر ثانی کریں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زراعت کو تباہ کرنے والے زراعت پر باتیں کر رہے ہیں جو قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے قوم آپکو اچھی طرح جان چکی ہے اور وہ آپکے کسی نئے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین تو تحریک انصاف کی اے ٹی ایم مشین ہیں۔ جہانگیر ترین ملک میں زراعت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر کسانوں کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو تعاون کی نصیحتوں کے پلندے جہانگیر ترین اپنے پاس رکھیں۔ وزیر زراعت تو صرف دکھاوے کیلیے ہیں اصل پریس کانفرنس جہانگیر ترین نے کی۔ پورا ملک جانتا ہے کہ جہانگیر ترین کی دولت سے تحریک انصاف کا ٹریکٹر چلتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب