پختونخوا میں ایک ہی دن 5 پولیو کیسز کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا

212

بنوں/ تورغر (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو کیسز کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں مزید 5 نئے پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، بنوں میں 3 اور ضلع تورغر میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا سے 31 پولیو کے کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ
سندھ اور پنجاب سے 3،3 پولیو کے کیس سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں 5 پولیو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے 28 جون کو خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آئے تھے، بنوں اور تورغر سے 2،2 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس کی شناخت ہوئی تھی۔
5پولیو کیسز