ن لیگ کی رانا ثنااللہ کی گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

150

لاہور (آ ئی این پی)رانا ثنا اللہ کے مقدمے اور گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت رانا ثنااللہ کے خلاف کرپشن کا ایک ثبوت بھی تلاش نہیں کر سکی، رانا ثنا اللہ کو نالائق حکومت کا مکر وہ چہرہ قوم کے سامنے لانے کی سزا دی گئی۔متن میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے ڈکٹیٹر مشرف کی آمریت کا جرأت و بہادری سے مقابلہ کیا، یہ ایوان
رانا ثنااللہ کی جعلی مقدمے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمہوریت پسند لوگوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، پوری قوم سلیکٹڈ وزیر اعظم کی بزدلانہ اور انتقامی کارروائیاں بغور دیکھ رہی ہے۔
قرارداد جمع