ملتان:9افراد کے قاتل باپ بیٹے کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ

166

ملتان (آ ئی این پی) پولیس نے ملتان میں 9افراد کے قاتل اجمل اور اس کے والد کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 7روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ملتان کے علاقے حسن آباد میں پیر کے روز پیش آنے والی 9افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے ملزم اجمل اور ظفر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم اجمل نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم تھا جہاں اسے اپنی بیوی کی کسی پارٹی میں ڈانس کی وڈیو موصول ہوئی،اجمل کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ میری بیوی کی بہنوں کا کردار
اچھا نہیں تھا اور وہ میری بیوی کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتی تھیں،اجمل نے کہا ہے کہ ڈانس کی وڈیو دیکھ کر میں طیش میں آ گیا اور پاکستان پہنچ کر ان لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
9افراد کا قاتل