حکومت کا سندھ کے اسپتالوںکو چھیننا آئین پر حملہ ہے،شیر ی رحمان

142

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے 3 بڑے اسپتالوں کو چھین رہی ہے مگر بجٹ میں اسپتالوں کا فنڈ نہیں رکھا،سندھ کے اسپتالوں کو چھیننے کے حوالے سے پٹیشن دراصل 18ویں آئینی ترمیم پر حملہ ہے،جسٹس مقبول باقر اپنے اختلافی نوٹ میں لکھ چکے ہیں کہ شعبہ صحت ہمیشہ سے صوبوں کا رہا ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میںپیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے کامیابی سے این آئی سی وی ڈی چلایا اور اس کا دائرہ 10 شہروں تک پھیلایا،سندھ حکومت نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ایچ کے معیار کو
مثالی بنایا، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے مایہ ناز اور فعال منصوبوں کو چھیننا کہاں کا انصاف ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے 3 بڑے اسپتالوں کو چھین رہی ہے مگر بجٹ میں اسپتالوں کا فنڈ نہیں رکھا۔
شیری رحمان