کرپشن میں ملوث زاہد میر پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات

229

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی پیشگی اجازت کے بغیر وزارت پیٹرولیم نے اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کرنے والے زاہد میر کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا ایم ڈی لگا دیا ہے۔ زاہد میر یکم اگست کو اس ادارے کے سربراہ کے طورپر چارج سنبھالیں گے ‘ زاہد میر اس سے قبل ایم ڈی او جی ڈی سی ایل رہ چکے ہیں اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے علم میں لائے بغیر وزارت پیٹرولیم نے زاہد میر کو اس اہم اسامی پر تعینات کیا ہے‘ زاہد میر او جی ڈی سی ایل سے اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوئے ہیں جبکہ نیب حکام نے
انہیں کرپشن الزامات پر طلب بھی کیا ہوا ہے ۔ زاہد میرکی ماہانہ تنخواہ کئی ملین روپے ہے جبکہ اس کے علاوہ لگژری سہولیات بھی ہیں ، زاہد میر دراصل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گروپ سے وابستہ ہیں جنہوں نے گزشتہ4 سال میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اربوں روپے کی لوٹ مار مچائی تھی‘ اس گروپ کا سرغنہ زاہد مظفر بھی ہے جو عباسی دور میں او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین تھا اور وزارت پیٹرولیم کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔
زاہد میر