فنڈ مل گیا،بلوچستان فوڈ اتھارٹی جلد فعال ہوجائیگی،بشیر احمد

155

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی بلوچستان بشیر احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 10 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ،فوڈ اتھارٹی کو رواں سال فعال کر دیں گے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بشیر احمد نے بتایا کہ لسبیلہ،حب، چاغی ، گوادر اور قلعہ عبداللہ بلوچستان کے داخلی پوائنٹس ہیں یہاں ہنگامی بنیادوں پر فوڈ اتھارٹی کا سیٹ قائم کر رہے ہیں ، کوئٹہ میں فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری بھی رواں ہفتے قائم کر دی جائے گی ، موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی۔ اشیا کو سائنسی بنیادوں پر
چیک کیا جائے گا۔جلد 100افراد بھرتی کییجائیں گے، کوئٹہ میں 5 فوڈ سیفٹی افسران کی نگرانی میں 5 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ،ہر ٹیم 7 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی،انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کچھ ایم فل افسران دیے ہیں جن کی مدد سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے افسران کی تربیت کی جائے گی ، غیر معیاری اور مضر صحت خوراک برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ رواں سال 26 کارروائیوں میں 18 فیکٹریوں، ہوٹل ، ریسٹورنٹ سیل کرنے سمیت 10 لاکھ جرمانے کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ چھاپے مارنے، ہوٹل ، ریسٹورنٹ کھولنے کے لیے لائسنس کے اجرا کا اختیار بھی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو مل گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ناقص دودھ فروشوں کے خلاف بھی جلد کارروائی ہوگی، ہمیں ایسے مقامات کا معلوم ہے جہاں بھینس ایک بھی نہیں لیکن دودھ 300 لیٹر نکلتا ہے۔
بشیر احمد