رانگیواڑہ اسپورٹس نے ہارونیہ اسپورٹس کو شکست دیدی

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک میں ایونٹ کے تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں رانگیواڑہ اسپورٹس اور لیاری کی ابھرتی ہوئی ٹیم ہارونیہ اسپورٹس نبرد آزما تھیں۔میچ کے آغاز کے ساتھ ہی ہارونیہ اسپورٹس نے رانگیواڑہ اسپورٹس کے گول پر بھرپور حملہ کیا۔اس حملے کو رانگیواڑہ اسپورٹس کے دفاعی پلیئر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا۔رانگیواڑہ اسپورٹس کی تجربہ کار ٹیم نے بھی ہارونیہ اسپورٹس کے گول پر بھرپور حملے کیے لیکن بدقسمتی سے کوئی حملہ گول نہ ہوسکا۔میچ کے پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں رانگیواڑہ اسپورٹس کے فاروڈ کی مشترکہ موومنٹ کو ہارونیہ اسپورٹس کے دفاعی پلیئر نے ناکام بنایا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری کے ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے گے۔ دوسرے ہاف کے 44ویں منٹ میں ہارونیہ اسپورٹس کے جاسم گول نہ کرسکے۔میچ کے 50ویں منٹ میں رانگیوڑہ اسپورٹس کے نادر کے ٹرائی کو ہارونیہ اسپورٹس کے گول کیپر نے دبوچ لیا۔میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر رانگیواڑہ اسپورٹس نے ہارونیہ اسپورٹس کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔