فیروز احمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی محمدن فٹبال کلب کے زیر اہتمام ایرانی کیمپ فٹبال گرائونڈ اورنگی میں جاری آل کراچی فیروز احمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں کراچی ککرز ایسٹ نے بابر میموریل کو 4-1سے اوراور شیرین جناح شاہین فٹبال کلب نے صادربریونین کو 3-1سے شکست دیدی۔ ایرانی کیمپ فٹبال گرائونڈ اورنگی میں جاری آل کراچی فیروز احمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کراچی ککرز ایسٹ نے بابر میموریل کو 4-1سے ٹھکانے لگادیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے مدنی اور طاہر نے دو،دوگول اسکور کیے، کھیل کے پہلے ہاف میں کراچی ککرز کی جانب سے مدنی نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی ،جس کو دس منٹ کے بعد طاہر نے20 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو2-0 سے دگنا کردیا۔ میچ کا تیسرا گول42 ویں منٹ میں طاہر نے بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو 3-1کردیا۔