آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ ہزارہ فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیراہتمام پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ان میچز میں ملیراسٹار نے موسی لاشاری کو 1-0سے اورچنیسر بلو نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-2 سے شکست دیدی۔نیشنل فائٹر فٹبال گرائونڈ کالا پل پر جاری پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملیراسٹار نے موسی لاشاری کو 1-0سے قابو کرلیا۔ ملیر اسٹار اور سائوتھ کی موسی لاشاری کے درمیان نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کا فیصلہ اختتامی لمحات میں لعل محمد نے گول کرکے ملیر اسٹار کو س1-0ے سرخرو کردیا۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چنیسر بلو نے سرحد اسپورٹس لانڈھی کی ٹیم کو پنالٹی ککس پر 4-2زیر کرلیا۔ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں سرحد اسپورٹس لانڈھی کی جانب سے طارق نے27 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہونے پرمیچ کا فیصلہپنالٹی ککس پر ہواجس میں چنیسر بلو نے درست نشانہ لگاتے ہوئے سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 4-2 مات دیدی ۔