بلدیہ فیکٹری مالکان بیان ریکارڈ کرانے نہیں آسکتے، رینجرز پراسیکیوٹر

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کا معاملہ، فیکٹری مالکان کو بھی جان کا خطرہ ہے، سانحہ بلدیہ کی سماعت کے موقع پر رینجرز پراسیکیوٹر نے اے ٹی سی میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان کی جان کو خطرہ ہے، بیان ریکارڈ کرانے کراچی نہیں آسکتے، فیکٹری مالکان کا دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کیا جائے، عدالت نے مقدمے میں گرفتار ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج ملزم عبدالرحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر کو 4 جولائی تک نوٹس جاری کر دیے۔