جعلی اسلحہ لائسنس بننے  لگ گئے تو لوگ مرنا شروع  ہو جائیں گے‘ جسٹس گلزار احمد

344

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں فیصل آباد کے رہائشی علی حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی‘ عدالت عظمیٰ نے ڈی سی فیصل آباد کو آج طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جعلی اسلحہ لائسنس اورجعلی ڈرائیونگ لائسنس بنے لگ گئے تو لوگ
سڑکوں پر مرنا شروع ہو جائیں گے‘6 ماہ گزر گئے ابھی تک چالان کیوں جمع نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ علی حسن کی گاڑی سے45 جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ہوئے‘ دوران تفتیش20 مزید جعلی لائسنس ملے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس کیس میں سزا 10 سال سے کم ہو اس میں ضمانت مل جاتی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی صاحب سے ریکارڈ لینا ہے تاحال ہمیں نہیں دیا گیا۔
جسٹس گلزار