عدالت عظمیٰ کا زیر زمین پانی کے استعمال پر قانون سازی کا مسودہ پیش کرنے کا حکم

173

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے منرل واٹرکمپنیوں کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال پر فی لیٹر ادائیگی کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک
ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق یکساں قانون سازی کا مسودہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ ستمبر تک ملک بھر میں یکساں فلو میٹرز لگائے جائیں۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
زیر زمین پانی