اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کلعدم قرار دیے جائیں، عدالت عظمیٰ میں درخواست

200

 

اسلام آباد(آن لائن)آصف زرداری، فریال تالپور ،شہباز شریف، حمزہ شہباز،سعد رفیق اور سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر عدالت عظمیٰ میں چیلنج۔آصف نواز نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ متعلقہ اسمبلیوں کے اسپیکرز نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔پروڈکشن آرڈر انتظامی حکم ہے جو عدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ عدالتی احکامات کے ہوتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے ا سپیکرز کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ درخواست میں عدالت
عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران جاری پروڈکشن آرڈر کالعدم قرار دیے جائیں۔
پروڈکشن آرڈر