اشتہارات کیس: یوسف گیلانی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید نہ کی جاسکی

132

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نمبر 2 میں زیر سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی و دیگر کیخلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعظم کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران یوسف رضاگیلانی کی طرف سے ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں جن کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ جس پرعدالت نے سیکورٹی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے
ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔ یادرہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فردجرم عاید کرنی تھی جو یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی کے باعث عاید نہ ہوسکی اور اب آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی موجودگی پر فرد جرم عاید کی جائے گی۔
اشتہارات کیس