اسپورٹس سٹی منصوبہ کرپشن کیس: نیب نے احسن اقبال کو طلب کرلیا

129

اسلام آباد (آن لائن) نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میںمبینہ کرپشن پر کیس میں سینئر ن لیگی رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے۔ نیب کے نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نیب پنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں خلاف قانون اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔