نائیجیریا: آئل ٹینکر میں دھماکا 50 افراد ہلاک‘ 70 زخمی

186

ابوجا ؍ نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ممالک نائیجیریا اور نائیجر میں مختلف واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرررساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ بینیو میں آئل ٹینکر میں دھماکا ہونے سے 50 افراد ہلاک او ر70 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت سے اطراف میں موجود مکانات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ دوسری جانب نائیجر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حکام نے حملے کی ذمے داری جنگجو ؤں پر عائد کی ہے۔
عراقی وزیر اعظم کا جنگجو ملیشیاؤں کے اختیارات پر پابندی کا حکم
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپوں کے اختیارات پر پابندی کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے مسلح ملیشیا ؤں پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج میں شمولیت اختیار کر لیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کے حکم کے تحت 31 جولائی تک نئے قواعد وضوابط کی پاسداری کرنے کی صورت میں انہیں مسلح افواج میں ضم کیا جاسکے گا۔ عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ حکم نامے کے تحت ملیشیاؤں کو چیک پوائنٹس اور مالی دفاتر کو بند کرنا ہوگا۔
حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے جنگجو نکال لیے‘ انسانی حقوق تنظیم
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کی لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی سے دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو نکال کر انہیں قلمون شہر منتقل کردیا ہے۔ قلمون پراس وقت مکمل طورپر حزب اللہ کا قبضہ ہے۔ تنظیم کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت قارہ شہر کے مغرب میں ایک کیمپ میں موجود ہے۔ چند روز کے دوران ادلب کے سیف زون میں ہونے والی لڑائی میںحزب اللہ کے جنگجوئوںنے حصہ نہیں لیا۔