6 ماہ کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار

177

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 2600فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مرکز برائے اسیران کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں قابض کے ہاتھوں 2600فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں 410بچے ، 70خواتین جن میں معمر اور کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی سے 94فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 4 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور کئی دیگر فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔ انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینیوں کی شہادتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
جرمنی: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ‘ پائلٹ ہلاک لندن: طیارے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
برلن؍لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شمالی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے بعد درختوں میں آگ لگ گئی۔ چند روز قبل بھی شمال مشرقی علاقے میں 2 لڑاکا طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔دوسری جانب لندن میں ایک شخص طیارے سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔