روس کی ایٹمی آب دوز میں خوف ناک آتش زدگی‘ 14اہلکار ہلاک

169

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہیں۔ آبدوز گہرے سمندر میں ماحولیات کے مطالعے اور تحقیق کے لیے کام کررہی تھی۔
سری لنکا: خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سیکرٹری دفاع گرفتار
کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 6خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف جنرل پوجیتھ جایاسندارا اور سابق سیکرٹری دفاع ہیماسیری فرنانڈو کو حراست میں لے لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں افسران گرفتاری کے وقت اسپتال میں زیرعلاج تھے جبکہ ان کے علاوہ مزید 9 پولیس افسران کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔