بلاول کیخلاف قرارداد ،زرداری کا انٹرویو روکناقابل مذمت ہے، قمر زمان کائرہ

209

لاہور(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے قومی اسمبلی میں بلاول زرداری کے خلاف قرارداد کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا انٹرویو نہ چلانا بدترین آمریت کی یاد دلاتا ہے۔ لاہور میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ )ن(لیگی اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات کرانا اور وفاقی وزیر کی سندھ حکومت گرانے کی باتوں سے لگتا ہے کہ اسکرپٹ لکھا جاچکااور پیٹریاٹ ٹو بنا ئی جا رہی ہے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ پارک لین کیس میں آصف زرداری کی گرفتاری بلاول کو پکڑنے کے لیے کی گئی۔ انہوں نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کو مذاق قرار دے دیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کا انٹرویو نہ چلانا بدترین آمریت کی یاد دلاتا ہے۔