دردانہ صدیقی کا پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر خراج عقیدت

180

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین )کی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے بنگلادیش کے سابق امیر جماعت اسلامی پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ موجودہ دور میں شہادت حق کے راستے میں صابرانہ رفاقت اور استقامت کا بہترین نمونہ تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے ساتھ دعا کی کہ اللہ بنگلا دیش جماعت اسلامی کی آزمائشیں دور فرمائے اور ظالم حکمرانوں سے نجات فرمائے۔