مہمند سمیت دیگر علاقوں میں پاک افغان بارڈر 7 اگست سے کھول دیے جائیں گے

155

پشاور (اے پی پی) کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ پشاور احسان علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر افغان بارڈر ایکسپورٹ کیلیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ مہمند سمیت دیگر علاقوں میں پاک افغان بارڈر پر گیٹ بھی 7 اگست سے کھول دیے جائیں گے جس سے روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ احسان علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسٹم افسران اور اہلکاروں کی محنت کے باعث جنوری سے اب تک 19 ارب 59 کروڑ روپے کے محصولات وصول کرچکے ہیں جو گزشتہ سالوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔