شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس،دوبارہ الیکشن کا حکم

104

اسلام آباد/کوئٹہ ( نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئےNA-259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔ضلعی الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر 29 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔29 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہو گی۔