سندھ:ناصر حسین شاہ کا استعفا منظور

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ کا ان کی وزارتوں سے استعفا منظور کرلیا ہے ۔ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنا استعفا پیش کیا تھا۔ناصر شاہ کے پاس 5 محکموں ورکس اینڈ سروسز ، آبپاشی ، مذہبی امور اور محکمہ جنگلات کے قلمدان تھے۔ناصر حسین شاہ گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کے خواہشمند ہیں۔اس حلقے پر پولنگ 18 جولائی کو ہوگی۔