میزان بینک کی ریٹنگ ڈبل اے پلس /اے ون پلس(AA+/A-1+) کی توثیق

251

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے میزان بینک کی انٹیٹی ریٹنگ ڈبل اے پلس /اے ون پلس(AA+/A-1+) کی توثیق کردی ہے۔ جے سی آر ۔وی آئی ایس نے میزان بینک کے آئوٹ سٹیڈینگ بیسل 3کمپلائنٹ ٹیر1 اور ٹیر 2 سکوک کی ریٹنگ ڈبل اے مائنس اور ڈبل اے کی بھی توثیق کردی ہے۔ میزان بینک کو جاری کردی ریٹنگ مستحکم ہے۔ بینک کو گزشتہ ریٹنگ 30جون 2018ء کو جاری کی گئی تھی۔ میزان بینک کو جاری کردہ ریٹنگ میزان بینک کی مضبوط مالیاتی اہمیت اور مارکیٹ میں بینک کی اکثریتی پوزیشن خاص طورپر اسلامک بینکنگ مارکیٹ میں پوزیشن کو واضح کرتی ہے۔ ریٹنگ بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیرِ قیاد ت سینئرٹیم کی مضبوطی اور استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔ 2018ء میں میزان بینک وجہ سے نجی بینکوںاور بینکنگ کی صنعت کے مجموعی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔اثاثہ جات کی بنیاد پر میزان بینک کا مارکیٹ شیئر 2018ء کے اختتام پر بالترتیب دسمبر 2017ء کے 5.6فیصد کے مقابلے میں6.3فیصد اور دسمبر 2017ء کے 4.3فیصد کے مقابلے میں 4.8فیصد رہا۔ اگرچہ کارپوریٹ فنانس بینک کے مالیاتی آپریشنز کا مرکز رہتاہے، مالیاتی پورٹ فولیو کا دوتہائی کمرشل بینکنگ اینڈ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور کنزیومر فنانسنگ پورٹ فولیو میں صحت مند ترقی کو ظاہر کرتاہے۔بڑھتے ہوئے کریڈٹ رسک انوائرمنٹ کے باوجود موجودہ مالی سال میں میزان بینک نے اپنی اثاثہ کوالٹی کو برقرار رکھا ہے۔ دوسرے بینکوں کے مقابلے میں میزان بینک میں منافع کی حکمتِ عملی فنانسنگ پر مرکوز ہے۔ اسی طرح میزان بینک میںمتبادل تنازعاتی حل یا اے ڈی آر(Alternative Dispute Resolution) دوسرے بینکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اگرچہ کارپوریٹ فنانسنگ بینک کے فنانس آپریشن کا بنیادی مرکز ہے جو بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیو کا دو تہائی ہے پھر بھی بینک کے کمرشل بینکنگ ، ایس ایم ایز اور کنزیومر فنانسنگ پورٹ فولیو میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بڑھتے ہوئے کریڈٹ رسک انوائرمنٹ کے باوجود2018کے اختتامی نصف اورموجودہ مالی سال میں میزان بینک اپنے اثاثہ جات کے معیار کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔