بنوں، تاجروں کو فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بنانے کی ہدایت

96

پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں اشیائے خورد ونوش سے منسلک تاجروں کو 31 جولائی 2019 تک اپنے فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بنانے کی ہدایت دی اور کہا ہے کہ بصورت دیگر31 جولائی 2019 کے بعد کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ جبکہ لائسنس نہ بنانے والے تاجروں کو ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ دکانیں بھی سیل کی جائیں گی۔