انٹر بینک میں ڈالر 2.75روپے سستا ہو گیا

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2.75روپے کی کمی سے158.25روپے جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے کی کمی سے157.50 روپے کی سطح پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خرید میں2.50 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر 156.50 روپے اورقیمت فروخت 160.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے ہوگئی جب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.75روپے کی کمی سے 159.50 روپے سے گھٹ کر157.75 روپے اور قیمت فروخت 2.75روپے کی کمی سے161 روپے سے گھٹ کر158.25 روپے کی سطح پر آگئی۔ یوروکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے178روپے سے گھٹ کر177 روپے اورقیمت فروخت2.50روپے کی کمی سے 182 روپے سے گھٹ کر179.50 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدایک روپے کی کمی سے 199 روپے سے گھٹ کر198 روپے اورقیمت فروخت دو روپے کی کمی سے203روپے سے گھٹ کر201 روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید 21.50 روپے اور قیمت فروخت 23.00 روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید میں 42 روپے سے گھٹ کر41.70روپے اورقیمت فروخت 42.60روپے سے گھٹ کر42.40 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید43روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت 43.50 روپے سے گھٹ کر43.30 روپے ہوگئی۔