پاکستان اسٹاک میں تیزی، سرمائے میں31ارب روپے کااضافہ

258

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کاسلسلہ جاری رہا اور اس تیزی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،کاروباری حجم پیرکی نسبت 89.73 فیصدزائد رہا اور67فیصد سے زائد شیئرزکی قیمتوں میںاضافہ رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں31 ارب47کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،ٹی آر جی پاکستان ،لوٹی کیمکل ،یونٹی فوڈز،میپل لیف ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،اینگرو پولیمر،پاک الیکٹران ،ڈیسکون آکسی چیم اور بینک الحبیب کے حصص سرفہرست رہے ۔ شیئرزکی فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33918پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکر یج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز، توانائی،بینک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ کے ایس ای100انڈیکس 34340پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکالیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.42پوائنٹس اضافے سے16169.31پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس645.29 پوائنٹس اضافے سے54869 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 114.19 پوائنٹس اضافے سے 25109.97 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ منگل کو حصص کی لین دین کے لحاظ سے 9کروڑ 11 لاکھ 62ہزار130حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز پیر کو4 کروڑ 89 لاکھ 46 ہزار 80 شیئرز کے سودے ہوئے تھے اس طرح پیر کی نسبت کاروبار 4کروڑ 31 لاکھ 16ہزار شیئرز زائد رہا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 31 ارب 47 کروڑ 2لاکھ 92 ہزار 179 روپے بڑھ کر 69 کھرب 20 ارب 43کروڑ76لاکھ23ہزار735 روپے ہوگیا۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے لحاظ سیسپ ہائر فائبر کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت43.10روپے اضافے سے905.25 روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت16.83روپے اضافے سے760روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت249روپے کمی سے6750روپے اورامروز مضاربہ کے حصص کی قیمت7.39روپے کمی سے140.43روپے ہوگئی ۔