ایک روزہ ایڈوانس زوٹیرو ورکشاپ کا انعقاد

300

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) ریسرچ گیٹ وے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تعاون سے چیمبر سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ ایڈوانسڈ زوٹیرو (ZOTERO) ورکشاپ کا 30، جون 2019ء کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3بجے تک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے ریسورس پرسن ڈاکٹر بشیر احمد درس تھے جبکہ چیمبر کی جانب سے نائب صدر محمد عارف میمن اور کنونیئر آئی ٹی سب کمیٹی فرحان اقبال نے شرکت کی۔ یہ ایک یادگار تقریب تھی جس میں 20 سے 30 افراد نے شرکت کی جو مختلف یونیورسٹیز میں ایم فل یا پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر بشیر احمد درس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زوٹیرو ایک مشہور ریفرنس منیجر سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے کم از کم وقت اور کم محنت سے اِس علم کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اِس کے علاوہ تمام آن لائن ریسورسز تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے اور تمام مطلوبہ آن لائن پروگرامز اور معلومات کا حصول ممکن ہوجاتا ہے۔ اِس ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شہزاد میمن، ڈائریکٹر کوالٹی انھانسمینٹ سیل سندھ یونیورسٹی تھے جنہوں نے ریسرچ میں جدید طریقے اپنانے کے لیے بھرپور رہنمائی کی، ریسرچ گیٹ وے کے ڈائریکٹر ریسرچ پروموشن پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد رند نے سوسائٹی کا تعارف کرایا اور اغراض و مقاصد بیان کیے اور حیدرآباد چیمبر کا اِس تعلیمی پروگرام میں مشارکت پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء میں ورکشاپ میں شرکت کے سلسلے میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔