بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

212

کوئٹہ (آ ئی این پی)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے ریسٹورنٹس کو غیرمعیاری اجزا کے استعمال پر وارننگ نوٹسز اور جرمانے بھی کیے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشنل ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے میجر (ر)بشیر احمد کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹان، سرکی روڈ، جناح روڈ اور پشین اسٹاپ میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیا خورد و نوش کی تیاری میں غیر معیاری اجزا کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو جرمانے کیے۔علاوہ ازیں بیکری ا ور ریسٹورنٹس مالکان وعملے کو بی ایف اے حکام نے پروڈکشن کی تیاری کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کرنے اور عوام کو معیاری و محفوظ خوراک فروخت کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں اور اس سلسلے میں مذکورہ کھانے پینے کے مراکز کے مالکان وعملے کو خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔