جیکب آباد، نوسرباز سادہ لوح افراد کو لوٹنے لگے، سرکاری ملازم کے اکائونٹ سے رقم نکلوالی

212

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں نوسرباز سادہ لوح افراد کو لوٹنے لگے ،اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے سرکاری ملازم کے 50000 ہزار نکلوا لیے، متاثرہ شخص کا کارروائی نہ کرنے پر بینک عملے اور پولیس کیخلاف احتجاج۔ جیکب آباد میں نوسرباز گروہ سادہ لوح افراد کو لوٹنے لگا، مکھنو بنگلانی نے نجی بینک کے عملے اور پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دس مئی کو ایم سی بی کے بینک کے اے ٹی ایم سے لون کے پیسے نکلوانے گیا جہاں سے ایک شخص نے میرا اے ٹی ایم تبدیل اور کوڈ چوری کرکے الائیڈ بینک سے پیسے نکلوائے ایم سی بی بینک کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو میں نوسرباز میرا کوڈ دیکھتے اور کارڈ تبدیل کرتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے جبکہ الائیڈ بینک منیجر پیسے نکلوانے کی سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو نہیں دے رہا، ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ غریب ملازم ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔