سبطین سومرو کے قاتلوں کو خیرپور پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

138

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور عابد کالونی سے 24 روز قبل اغوا کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے معصوم سبطین سومرو کے قاتلوں کو خیرپور پولیس گرفتار کرنے میں ناکام، ایس ایس پی کی جانب سے آئے روز جھوٹی تسلیاں دینے والے عمل کیخلاف سول سوسائٹی، سومرو برادری اور مقتول معصوم سبطین سومرو کے ورثا کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مقتول سبطین کے والد خلیل احمد سومرو، دادا نور احمد سومرو، چچا ایاز احمد سومرو، محمد اسحاق صوفی سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارباب اختیار سے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔