تعلیمی شرح میں اضافہ ہی میں ملک و قوم  کی تقدیر بدل سکتا ہے، محمد اسلم پٹھان

131

ماتلی (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم ضلع بدین کے ڈسٹرکٹ آفیسر (پرائمری) محمد اسلم پٹھان اور ایس ڈی او تعلقہ ماتلی جاوید چانڈیو کی قیادت میں ماتلی میں فروغ تعلیم ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اساتذہ سمیت پ ٹ الف کے مقامی عہدیداروں اور ایپکا ضلع بدین کے رہنما محمد صدیق عمرانی کے پرائمری اسکول کے طالب علم کثیر تعداد میں شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی افسران نے کہا کہ ریلی کا مقصد سندھ حکومت کی تعلیم پھیلائو پالیسی کو کامیاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پرائمری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی شرح میں اضافہ ہی میں ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اس موقع پر تعلیمی افسران نے اساتذاہ اور شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ گھر گھر جاکر بچوں کو اپنے قریبی اسکوں میں داخل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔