سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے  قاسم آباد سڑک تباہ ہوگئی، شاہد سومرو

190

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو نے کہا ہے کہ پولی ٹیکنیکل کالج نیو وحدت کالونی انور ولاز قاسم آباد تک مین شاہراہ پر کئی سال سے گٹر کا گندا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں، مسلسل سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے سڑک تباہ ہوگئی ہے ایک سال قبل وزیر اعلی سندھ نے یہاں کا دورہ کرکے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی تھی کے عوام کو صفائی سمیت سیوریج نالا اسکیم اور تباہ حال سڑک کی فوری تعمیر کی جائے پر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر اور پانی کی نکاسی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے ۔