حیدرآباد، جیسکو ٹاسک فورس کی کارروائی، 150 کنکشن منقطع

172

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات پر حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میںچیف آپریٹنگ آفیسر ظہور احمد شیخ کی ہدایات پر حیسکو کی خصوصی ٹاسک فورس اور S&I کی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں آج SDO سٹیزن سب ڈویژن وقاص ترین نے سٹیزن سب ڈویژن کے علاقے ماروی ٹائون میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر150بجلی کے کنکشن منقطع جبکہ 4عدد ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں جن میں 200KVA کے3ٹرانسفارمر اور100KVAکا 01عدد ٹرانسفارمرشامل ہے۔اس کے علاوہ48سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن پکڑے گئے ہیں ,بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں FIR درج کرانے کیلیے لیٹر جمع کروایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس وقت حیسکو کے ٹوٹل68ارب 37کروڑ21لاکھ روپے کے واجبات ہیں ۔جس میں وفاقی اداروں پر 2 ارب 92کروڑ 54 لاکھ،صوبائی اداروں02 ارب 89کروڑ52لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔جبکہ نجی صارفین پر62 ارب 55کروڑ 16لاکھ روپے ہیں ۔ جس کی وصولی کیلیے حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے ، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔لہٰذاتمام نادہندہ صارفین اپنے ذمے حیسکو کے واجبات فوری ادا کریں بصورت ودیگر بجلی کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔ بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری حل کیلیے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں جس میں صارفین کے بجلی کے بلوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں ۔