ادا اور ادی سندھ کو کنگال کر کے پانی پی گئے، عبدالمجید سیال

213

 

بدین(نمائندہ جسارت ) پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) گروپ سندھ کے جنرل سیکڑیری عبدالمجید سیال نے کہا ہے کہ ادا ادی اور سندھ حکومت نے سندھ کو لوٹ کر گنگال کردیا اور اب سندھ کا پانی بھی پی گئے ہیں۔پی پی پی (ش ب) کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمجید سیال نے پانی کی قلت چوری اور سندھ میں کرپشن کے خلاف ضلع صدر علی اکبر جھجو رسول بخش دل فیصل آرائیں ایاز ملاح اور دیگر کے ہمراہ بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا زرداری بہن بھائی نے سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی پر قبضہ کر کہ تباہ کیا پھر شہید کے نام پر اقتدار حاصل کر کے ملک اور سندھ کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹا تو ظلم کی انتہا کر دی ہے بدین سمیت سندھ بھر کا پانی چوری کرکے اپنی لاکھوں ایکڑ زمین آباد اور پورے سندھ کی زمینیں ویران کر کے زرعی معیشت کو تباہ کر کے سندھ کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا موجودہ پی ٹی آئی حکومت بھی عوام کے ساتھ ڈراما کر رہی ہے ایک جانب مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب سندھ اور ملک کو لوٹنے والوں کو وی وی آئی پی قیدی بنا کر سودے بازی کی جارہی ہے احتساب اس طرح نہیں ہوتا کہ قاتلوں چوروں اور لٹیروں کو پروٹوکول کے ساتھ قید اور گھروں میں بند کیا جائے انہوں نے کہا عوام ان چوروں لٹیروں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ان سے لوٹے ہوئے مال کی واپسی کے ساتھ سزا کے بھی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی زرداریوں کی نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وارثوں کی ہے اور وہ وقت اب دور نہیں کہ (ش ب) کی پوتی بی بی فاطمہ پیپلزپارٹی کی قیادت کرتے ہوئے (ش ب) کے نظریات فلسفہ اور فکر کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور پارٹی منشور کو مکمل کرنے کے لیے پاکستانی سیاست میں ابھر کر سامنے آئیں گی اور عوام کے حق حکمرانی تک جدوجہد کریں گی۔پی پی شہید کے رہنماؤں نے کہا وہ بدین میں پینے اور زرعی پانی کی شدید ترین قلت اور چوری کے خلاف جاری جدوجہد میں بدین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہا دس جولائی کو سندھ بھر میں پانی کی قلت کرپشن اور مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا.اس موقع پر ان کے ہمراہ رضا سیلرو گڈوشاہ استاد اللہ بخش روشن سومرو سمیت دیگر عہدیدار اور کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔بدین پریس کلب میں آمد سے قبل پی پی (ش ب) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پانی کی قلت چوری کرپشن اور مہنگائی کے خلاف شہر میں احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔