حیدرآباد،شاہراہوں پر جمع سیوریج کے پانی سے سڑکیں تباہ ہونے لگیں

181

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولی ٹیکنیکل کالج سے نیو وحدت کالونی انور ولاز قاسم آباد تک مین شاہراہ پر گٹروں کا گندا پانی گزشتہ 10 سال کھڑ ا ہواہے۔ جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کا یہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔گٹروں کی سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے سڑک پر مکمل طور تباہ وبرباد ہو چکی ہے۔ ایک سال پہلے وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سڑک پر اچانک دورہ بھی کیا تھا۔ اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ عوام کو صفائی سمیت سیوریج نالا کی اسکیم اوراھم مین شاہراہ کی تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پر حیدرآباد انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دی?۔ابتک گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے اہم شاہراہ پر حادثات کا ہونا روز کامعمول بن چکا ہے۔ ڈرینیج نالے کی تعمیرات اور مین سڑک کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کیا جائے جس سے علاقہ مکینوں کو ریلیف مل سکے۔یہ بات نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے چیئر مین شاہد سومرو نے شہید قیوم منگی چوک پر علاقہ مکینوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شاہد سومرو نے مزید کہا کہ قاسم آباد کی اکثر سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ تفریح پارکس تباہ اور برباد ہیں۔ نیو وحدت کالونی کا پارک دس سال سے بنجر ہے جبکہ نسیم اپارٹمنٹ فیز ون قاسم آباد کے پارک کے تعمیراتی کام ٹھیکیدار آدھے میں چھوڑ کردو سال ہونے کو ہیں غائب ہو گیا ہے۔اور دیگر پارک کے پلاٹ پر ایچ ڈی اے انتظامیہ 30 سال سے پارک کا کام نہیں کر سکی جو آج بھی ویران پڑے ہیں ۔جن پر قبضہ مافیا کی نظریں ہیں۔