حیدرآباد،موٹرسائیکل لفٹر گیگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی بڑی کاروائی درجنوں کیسز میں ملوث موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا سرغنہ اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ گرفتار 8 موٹر سائیکلیں برآمدحیدرآباد۔ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کی ہدایت پر SHO تھانہ قاسم آباد صغیر حسین سانگی نے پر DSP مہتاب حسین بھٹی کی زیر نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہباز ریلوے کالونی قاسم آباد نزد سحرش نگر پھاٹک سے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا مسروقہ موٹر سائکلیں برآمد کرلی حیدرآباد کا بدنام زمانہ موٹر سائیکل لفٹر گینگ درجنوں موٹر سائیکل لفٹنگ کیسز میں مطلوب تھا ۔علاوہ ازیں بلدیہ غلام شبیر سرکی کی نگرانی میں SHO بلدیہ خیر محمد ملاح کا معہ اسٹاف نا گو شاہ گوٹھ کے قریب بائی پاس کے قریب چھاپا تھانہ بلدیہ کے گناہ نمبر 46/2019 زیر دفعہ 395،215 میں ادویات کی کمپبی EXACTUS HEALTH CARE کی مزدا شہزور گاڑی نمبر KH-6465 سے مورخہ 2019-6-30 کو بائی پاس روڈ سے چوری کرنے والے 3 ڈاکو معہ اسلحہ مسروقہ ادویات اور رکشا سمیت گرفتار 1- صدام حسین ولد بقا جمالی سکنہ جامشورو 2- مر تضیٰ ولد مشتاق چانڈ یو سکنہ ہالا ضلع مٹیاری3- احمد نواز ولد شاہ محمد بروہی سکنہ جامشورو گرفتار برآمدگی ڈاکوؤں کے قبضے سے1۔ ایک رکشا، 2۔ تھانہ بلدیہ کے گناہ نمبر 46/2019 زیر دفعہ 395،215 میں ادویات کی کمپنی EXACTUS HEALTH CARE کی مژدا شہزور گاڑی نمبر KH-6465 سے مورخہ 2019-6-30 کو بائی پاس روڈ سے مسروقہ ادویات کے 12 کارٹون 3۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 عدد پستول معہ میگزین و رائونڈ برآمد کیے ہیں ملزم صدام کے خلاف گناہ نمبر 47/2019 قلم 23A سندھ آرمس ایکٹ ملزم مرتضٰی چانڈیو کے خلاف گناہ نمبر 48/19 قلم 23A سندھ آرمس ایکٹ ملزم احمد نواز جمالی کے خلاف گناہ 49.2019 قلم 23A سندھ ارمس ایکٹ کے جدا جدا کیسز داخل کرلیے۔