سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرکے دادو کا امن بحال کرایا جائے، پرویز پنہور

218

دادو (پ ر) پیپلز پارٹی یوتھ تحصیل دادو اور سٹی دادو کی جانب سے شہر میں منشیات، جوا، چوریوں اور بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف پی پی یوتھ کے رہنماؤں پرویز پنہور، ظہیر سومرو، غلام مصطفی شاہانی، فدا پنہور اور دیگر کی رہنمائی میں کچہری روڈ پر احتجاج کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر میں منشیات، جوا، فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے ہیں، جس کے باعث نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، چوریاں اور ڈاکے معمول بن چکے ہیں، پولیس رشوت بٹورنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس، ایس ایس پی دادو اور ایم این اے دادو رفیق احمد جمالی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے اور دادو کا امن بحال کرایا جائے۔ بصورت دیگر ایس ایس پی آفس دادو کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری کیا جائے گا۔