قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ ﷺ

310

اے محمدؐ، کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے روشنائی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں، بلکہ اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کفایت نہ کرے۔ اے محمدؐ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے۔ (سورۃ الکہف:109تا 110)

سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کی عصر کی نماز جاتی رہی گویا اس کے اہل و عیال تباہ ہو گئے اور اس کا مال لٹ گیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ عبیداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اتر کہا ہے اور اس میں ایوب پر اختلاف ہے اور زہری نے سالم سے، انہوں نے اپنے والد سے اور ان کو والد نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وتر نقل کیا ہے۔
(سنن ابو دائود)